گوادر میں دہشت گردحملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی

Jul 18, 2024 | 10:13:AM
 گوادر میں دہشت گردحملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سکیورٹی فورسز نے گوادر میں دہشت گردحملے کی کوشش ناکام بنا دی۔

 گوادر کے علاقے منڈی میں سکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گرد کارروائی کی کوشش ناکام بنا دی۔

دہشت گردوں نے منڈی میں رات گئے دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا۔ موثر کارروائی سے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے محرم اور آئندہ ہونے والے جلسے میں دہشت گردی کرنے کے عزائم کو ناکام بنا دیا گیا۔ سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن مکمل کرلیا ہے۔  دہشتگرد تنظیمیں بلوچستان میں سکیورٹی اداروں کی پے در پے کاروائیوں کے نتیجے میں کمزور ہو چکی ہیں۔