شہنشاہِ غزل مہدی حسن کا آج 97 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے

Jul 18, 2024 | 10:15:AM
شہنشاہِ غزل مہدی حسن کا آج 97 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  شہنشاہِ غزل مہدی حسن کا آج 97 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔

گائیکی کے شہنشاہ مہدی حسن 18 جولائی 1927ء کو راجستھان کے ضلع جے پور میں پیدا ہوئے، 1942ء میں پہلی بار راجہ صاحب بڑودہ کے دربار میں گائیکی کا مظاہرہ کیا، موسیقی کے ساتھ ساتھ پہلوانی سے بھی شغف رکھتے تھے۔

60 برس سے زائد دلوں پر راج کرنے والے مہدی حسن نے 25ہزار سے زائد فلمی و غیر فلمی گیت اور غزلیں گائیں,بطور پلےبیک سنگر  کی حیثیت سے "شکار" فلم سے کیرئیرکا آغاز کیا،9 مرتبہ نگار ایوارڈ کے حقدار ٹھہرائے گئے لیکن انہیں اپنی کمپوز کی ہوئی فیض کی غزل سے غیرمعمولی شہرت حاصل ہوئی۔

شہنشاہِ غزل نے جو بھی گایا وہ امر ہو گیا، شہنشاہ غزل کو تمغہ حسن کارکردگی، ہلال امتیاز ،لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ  سمیت تمام نمایاں قومی سطح کے ایوارڈز عطا کئے گئے، 15 نگار ایوارڈز اور 25 گریجوایٹ ایوارڈ بھی ان کے حصے میں آئے، انہیں بھارت اور نیپال کی حکومت نے بھی ایوارڈ سے نوازا۔

مہدی حسن کو 1966ء میں اس وقت کے صدرِ مملکت ایوب خان نے شہنشاہِ غزل کا خطاب دیا۔

گائیکی کے شہنشاہ مہدی حسن کے یوم پیدائش کے موقع پر شو بز انڈسٹری کے زیر اہتمام مختلف تقریبات میں ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔