اے این ایف کی کاروائیاں، 8.8 کلو منشیات برآمد،چار ملزمان گرفتار

Jul 18, 2024 | 11:44:AM
 اے این ایف کی کاروائیاں، 8.8 کلو منشیات برآمد،چار ملزمان گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اے این ایف  کا منشیات اسمگلنگ  کے خلاف ان ایکشن ،مختلف کاروائیوں میں 8.8 کلو منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔

منشیات اسمگلنگ  کے خلاف اے این ایف کی خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،4 مختلف کاروائیوں میں 8.8 کلو منشیات برآمد کر لی گئی۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر قطر جانے والے مسافر سے 55 عدد آئس بھرے کیپسولز برآمد کئے گئے۔لاہور ایئرپورٹ پر سعودیہ جانے والے مسافر سے 2.6 کلو آئس اور 235 گرام ہیروئن،فیروز پور روڈ قصور میں  دو ملزمان سے 3 کلو ہیروئن  جبکہ لاہور میں کارگو آفس میں پشاور سے بھیجے گئے پارسل سے 2 کلو ہیروئن اور 1 کلو آئس  برآمد کر لی گئی۔ کاروائیوں کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔