شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کر دیا گیا۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کو علی الصبح اڈیالہ جیل سے سخت سکیورٹی میں لاہور کیلئے روانہ کیا گیا، شاہ محمود قریشی کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کیلئے لاہور منتقل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف لاہور میں 9 مئی سے متعلق مقدمات زیر سماعت ہیں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی کے بعد شاہ محمود قریشی کو واپس اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے گا، 15 جولائی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی تھانہ شادمان جلانے کے مقدمے میں سابق وزریر خارجہ شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کر دی تھی۔