مرغی کا گوشت سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)لاہورمیں مرغی کا گوشت سستا جبکہ انڈے مہنگے ہو گئے۔
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 5 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے جس سے فی کلو قیمت 555 روپے ہو گئی ہے،گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی قیمت 560 روپے کلو تھی، زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 372 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 386 روپے کلو تھا۔
دوسری جانب انڈے مہنگے ہو گئے ہیں، انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کے اضافے سے قیمت 256 روپے ہو گئی ہے گزشتہ روز انڈوں کی فی درجن قیمت 255 روپے تھی۔
اسلام آباد میں گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی قیمت 690 روپے کلو تھی، انڈے 260 روپے درجن فروخت ہوئے۔