(24نیوز)ملک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر6 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 278.11 روپے سے بڑھ کر 278.17 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان رہا جس کے بعد انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ساڑھے 81 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔ 100 انڈیکس 390 پوائنٹس کے اضافے سے 81 ہزار 551 پر آگیا۔
انٹربینک میں امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہوگیا ،اسٹیٹ بینک