پی ٹی آئی پرپابندی، خیبر پختونخوا حکومت کا معاملے پرفریق نہ بننے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خیبر پختونخوا حکومت کا پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا ، صوبائی حکومت نے پابندی کے معاملے پر فریق نہ بننے کا فیصلہ کیاہے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے ساری ذمہ داری پارٹی کی سنٹرل قیادت پر ڈال دی ، صوبائی وزیرقانون آفتاب عالم نے کہا کہ وفاقی حکومت کے حوالے سے سنٹرل پارٹی فیصلہ کرے گی ، معاملات سے متعلق مشاورت کی جائیگی تاہم ان کے گراؤنڈز کافی کمزور ہیں۔
صوبائی وزیرقانون نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اب بونگیاں مارنا شروع کردی ہیں، آرٹیکل 6 کا مذاق بنا کے رکھ دیا ہے، قانون میں ایسا کچھ نہیں ہے، رجیم چینج کرکے انہوں نے خود ملک سے غداری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صنم جاوید کی سنی گئی
آفتاب عالم کاکہنا تھا کہ حکومت کی تبدیلی ایک خط پر کی گئی اس میں کس نے مدد فراہم کی؟ غداری کا کیس ان پر بنتا ہے، وفاقی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے،آج تک کوئی ایف آئی آر ثابت نہیں کر سکے۔