ٹرانسفارمر خراب، گرمی کے ستائے شہریوں نے لیسکو آفس پر دھاوا بول دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)چونیاں میں شدید گرمی اور حبس میں لیسکو کے ستائے شہریوں کا لیسکو آفس پر دھاوا، عورتیں ، بزرگ بچوں سمیت مرد حضرات لیسکو آفس میں گھس گئے۔
چونیاں کے محلہ فیصل آباد کے مکینوں نے ٹرانسفارمر کی مسلسل خرابی سے تنگ آ کر لیسکو آفس پر ہلہ بول دیا،مکینوں کا کہنا تھا کہ واپڈا حکام کی نااہلی اور غفلت سے شدید گرمی اور حبس کے موسم میں ہمارا برا حال ہو گیا ہے، ڈیڑھ ماہ سے ہمارا ٹرانسفارمر خراب ہے مگر واپڈا حکام پیسوں کا مطالبہ کرتے ہیں، گھروں میں پانی تک موجود نہیں۔
مکینوں کا کہنا تھا کہ شدید گرمی اور بزرگ اور بچے بلبلا اٹھتے ہیں مگر ایس ڈی او واپڈا نوٹس لینے کے کیے تیار نہیں، چیف لیسکو فوری نوٹس لیں اور ایس ڈی او کو فوری معطل کیا جائے۔