حکومت نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے بورڈ آف کمشنرز کو تحلیل کر دیا

Jul 18, 2024 | 13:14:PM

(24نیوز)حکومت نے ہیلتھ کیئر کمیشن کے بورڈ آف کمشنرز کو تحلیل کر دیا،موجودہ حکومت اب ہیلتھ کیئر کمیشن کا نیا بورڈ آف کمشنرز تشکیل دے گی۔
ہیلتھ کیئر کمیشن کے بورڈ آف کمشنرز کے تمام ارکان فارغ کر دیئے گئے۔جسٹس ریٹائرڈ بلال خان ، ڈاکٹر طلعت افزا ،ڈاکٹر ریاض احمد تسنیم ، سمیع ابراہیم،ڈاکٹر شفیق پتافی ، ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی اورہمیش خان کو بورڈ آف کمشنرز ہیلتھ کیئر کمیشن سے فارغ کیا گیا۔

بورڈ آف کمشنرز سے سینئر بیوروکریٹ سلمان صدیق پہلے ہی استعفی دے چکے ہیں جبکہ بورڈ آف کمشنرز کے ممبر ڈاکٹر عمر فاروق بلوچ کا کچھ عرصہ قبل انتقال ہوچکا ہے ۔
ہیلتھ کیئر کمیشن کا تحلیل کردہ بورڈ 2021 میں پی ٹی آئی دور میں بنایا گیا تھا،موجودہ حکومت اب ہیلتھ کیئر کمیشن کا نیا بورڈ آف کمشنرز تشکیل دے گی۔
ہیلتھ کیئر کمیشن کے بورڈ کے اختیارات میں کمی کرنا کمشنرز اور محکمہ صحت کے مابین تنازعہ کی وجہ بنا۔ذرائع کے مطابق سینئر بیوروکریٹ سلمان صدیق نے بھی بورڈ اختیارات سلب ہونے پر استعفی دیا تھا ۔ 

مزیدخبریں