لٹل اسٹار ارحم بن فرخ  نے  ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا

Jul 18, 2024 | 16:36:PM
لٹل اسٹار ارحم بن فرخ  نے  ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کھیل کے میدان سے پاکستان کیلئے اچھی خبر  آ گئی،لٹل اسٹار ارحم بن فرخ کا بڑا کارنامہ،ارحم نے ٹی ٹی سی اوپن انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ 

ارحم بن فرخ نے بھارت کے اکشک کو انڈر 21 کٹیگری میں شکست دیکر یہ کارنامہ انجام دیا،ارحم نے بھارتی کھلاڑی اکشک کو 3-1 سے شکست دی،ارحم نے  سیمی فائنل میں سری لنکا کے کھلاڑی کو شکست  دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔ 

ارحم بن فرخ نے اوپن کیٹگری کا سیمی فائنل کھیل کر کانسی کا تمغہ بھی حاصل کیا،لٹل اسٹار ارحم بن فرخ کا تعلق کراچی سے ہے۔