پاک بھارت خفیہ اداروں کے افسران بحرین میں ایک چھت تلے اکٹھے ہوں گے،سفارتی ذرائع کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سفارتی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پاک بھارت خفیہ اداروں کے افسران کل سے بحرین میں ایک چھت تلے اکٹھے ہو نے کا امکان ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاک بھارت خفیہ اداروں کے افسران 1.5 سیکیورٹی کانفرنس میں اکٹھے ہوں گے, پاکستان اور بھارت میں نئی حکومتوں کے قیام کے بعد پہلی بار پاک بھارت خفیہ اداروں کے افسران کسی عالمی فورم پر اکٹھے ہوں گے، 1.5 مانامہ سیکیورٹی مذاکرات میں امریکہ ، برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے انٹلیجنس حکام بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق امریکی نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی کا نئر ایسٹ ساوتھ یشین سینٹر فار اسٹریٹیجک اسٹڈیزاور انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسٹریٹیجک سٹڈیز مشترکہ طور پر مانامہ 1.5 سیکیورٹی ڈائیلاگ کا انتظام کر رہے ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق 1.5 مانامہ سیکیورٹی مذاکرات کل 19 جولائی سے 21 جولائی تک بحرین کے دارلحکومت مانامہ میں ہوں گے، وزارت خارجہ کے موجودہ و سابق حکام بھی مانامہ ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا معاملہ،الیکشن کمیشن کا اجلاس تاخیر کا شکار
انٹیلی جنس قیادت کے علاوہ مانامہ سیکیورٹی ڈائیلاگ میں سیاست دان موجودہ و ریٹائرڈ عسکری نمایندے اور سینئر صحافی بھی شریک ہوں گے،سینیٹر مشاہد حسین سید, سلمان بشیر, طارق فاطمی, خرم دستگیر خان, روف حسن اور نسیم زہراء سمیت متعدد پاکستانیوں شخصیات کو مانامہ 1.5 سیکیورٹی ڈائیلاگ میں شرکت کی دعوت دی گئی۔
ذرائع کے مطابق سینیٹر مشاہد حسین سید ساوتھ ایشیاء اور چائنا پر بات کریں گے, نسیم زہرا گورنمنٹ فارن پالیسی اینڈ پولیٹیکل پالیسی پر بات کریں گی, ڈائیلاگ کی سااییڈ لاینز پر شرکاء کی غیر سرکاری ملاقاتیں بھی ہوں گی اور مانامہ سیکیورٹی ڈائیلاگ کا مشرق وسطی کے سیکیورٹی آرکیٹیکچر میں اہم کردار ہے۔