جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی

Jul 18, 2024 | 15:44:PM

(24نیوز)جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی۔

جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے بیان میں کہا ہے کہ  ذاتی وجوہات کی بنا پر ایڈہاک جج بننے سے معذرت کی ہے، ایڈہاک جج کی تعیناتی آئینی ہے، ایڈہاک جج کے معاملے پر ہونے والی تنقید بلاجواز ہے۔

جسٹس(ر)مقبول باقر نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کےفیصلے کی تائید کرتا ہوں، سپریم کورٹ میں مقدمات کا بیک لاگ نمٹانے کیلیے ایڈہاک ججز کی تعیناتی ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایڈہاک ججز کی تعیناتی کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جسٹس رٹائرڈ مشیر عالم بھی سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرچکے ہيں۔
 
 
 
 

مزیدخبریں