اسلام آباد کو خوبصورت بنانے کیلئے کئے جانے والے ایم او یو پر عملدرآمد کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آذربائیجان اور اسلام آباد کے مابین شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے کئے جانے والے ایم او یو پر عملدرآمد کا آغاز ہو گیا۔
آذربائیجان کے ہار ٹیکلچر ایکسپرٹس کی ٹیم نے چئیر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات کی ہے۔ آذربائیجان کے ہارٹیکلچر ایکسپرٹس ابتدائی طور اسلام آباد کے چار مقا مات کی تزئین و آرائش کریں گے۔
ابتدائی طور پرسری نگر ہائی وے، شکر پڑیاں، سیدپور ویلیج اور میلوڈی فوڈ پارک کی تزئین و آرائش اور لینڈ سکیپنگ کی جائے گی،سی ڈی اے کی انوائرمنٹ ٹیمیں شہر کے دیگر مختلف علاقوں میں لینڈ سکیپنگ کا کام کررہی ہیں۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کے مطابق اسلام آباد بیوٹیفکیشن پلان پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے، شہر میں تمام سائیٹس پر بیک وقت ہارٹیکلچر کا کام کیا جائے، انجینئرنگ ونگ باکو ماہرین تیکنیکی مشاورت اور معاونت فراہم کرے۔
باکو ہارٹیکلچر کے مختلف اوزار اور مشینری بطور تحفہ پاکستان کو دے گا۔باکو کے ہارٹیکلچر ایکسپرٹ اسلام آباد میں نرسری بھی قائم کریں گے۔تمام مقا مات کی تزئین و آرائش کے لیے ٹائم لائینز مختص کی جائیں۔