عمران خان ،بشریٰ بی بی کا نئے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سےرجوع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احتشام کیانی)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے نئے توشہ خانہ کیس میں گرفتاری کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چودھری کے ذریعے درخواست دائر کی گئی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سیاسی انتقام کیلئے جعلی مقدمات میں بغیرجواز گرفتار کیا گیا،سیاسی مخالف وفاقی اور پنجاب حکومت بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو زیرحراست رکھنا چاہتے ہیں،دونوں ملزموں کو طلبی کے نوٹسز کے خلاف درخواستیں زیرسماعت ہونے کے دوران گرفتار کیا گیا۔
درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست زیرسماعت ہونے کے دوران گرفتاری بدنیتی کا ثبوت ہے، سیاسی مخالفین نیب کو مسلسل سیاسی انتقام کیلئے استعمال کر رہے ہیں،اعلیٰ عدالتیں اپنے فیصلوں میں زور دے چکیں کہ محض مقدمہ درج ہونے پر گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری غیرقانونی ہے رہا کرنے کے احکامات کئے جائیں، آئندہ کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے ہائیکورٹ کے احکامات سے مشروط کی جائے۔