میانوالی:جڑواں  بھائیوں کے میٹرک میں نمبر بھی ایک جیسے،حیرت انگیز ریکارڈ قائم 

Jul 18, 2024 | 16:24:PM

(اختر مجاز)میانوالی   کے علاقہ ہرنولی میں دو جڑواں بھائیوں نے حیرت انگیز ریکارڈ قائم کر دیا۔

 اسے حسین اتفاق کہا جائے یا معجزہ ، میانوالی میں ایک ہی دن پیدا ہونے والے جڑواں بھائیوں نے میٹرک کے امتحانات میں ایک جیسے نمبر حاصل کرکے سب حیران کردیا ۔ اسد الرحمن نے 1081 اور سیف الرحمن نے بھی میٹرک میں 1081 نمبر حاصل کئے ہیں ۔ 

میانوالی جڑواں بھائیوں نے پانچویں اور آٹھویں کلاس میں بھی ایک جیسے نمبر حاصل کئے تھے ۔میانوالی دونوں بھائیوں نے ایک جیسے نمبر آنے کو حسین اتفاق قرار دیا ہے ، کہتے ہیں ہم خود حیران تھے کہ یہ کیسے ہوگیا ہے ۔

مزیدخبریں