نیلسن منڈیلا کی آج 106 ویں سالگرہ منائی  جا رہی ہے

Jul 18, 2024 | 16:46:PM
نیلسن منڈیلا کی آج 106 ویں سالگرہ منائی  جا رہی ہے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نیلسن منڈیلا  کی آج 106 ویں سالگرہ منائی  جا رہی ہے، انہوں نے 27 سال جیل میں قید تنہائی کی سزاکاٹی،جیل سے رہا ئی کے بعد نیلسن منڈیلا جنوبی افریقہ کے صدر بنے۔

جنوبی افریقہ میں سیاہ فاموں سے برتے جانے والے نسلی امتیاز کے خلاف انہوں نے تحریک میں بھرپور حصہ لیا تھا اور جنوبی افریقہ کی عدالتوں نے ان کو مختلف جرائم جیسے توڑ پھوڑ، سول نافرمانی، نقض امن اور دوسرے جرائم کی پاداش میں قید با مشقت کی سزا سنائی تھی۔ نیلسن منڈیلا اسی تحریک کے دوران میں لگائے جانے والے الزامات کی پاداش میں تقریباً 27 سال پابند سلاسل رہے۔