(24نیوز)نیلسن منڈیلا کی آج 106 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، انہوں نے 27 سال جیل میں قید تنہائی کی سزاکاٹی،جیل سے رہا ئی کے بعد نیلسن منڈیلا جنوبی افریقہ کے صدر بنے۔
جنوبی افریقہ میں سیاہ فاموں سے برتے جانے والے نسلی امتیاز کے خلاف انہوں نے تحریک میں بھرپور حصہ لیا تھا اور جنوبی افریقہ کی عدالتوں نے ان کو مختلف جرائم جیسے توڑ پھوڑ، سول نافرمانی، نقض امن اور دوسرے جرائم کی پاداش میں قید با مشقت کی سزا سنائی تھی۔ نیلسن منڈیلا اسی تحریک کے دوران میں لگائے جانے والے الزامات کی پاداش میں تقریباً 27 سال پابند سلاسل رہے۔