(طیب سیف)پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید اور ان کے اہل خانہ نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب سے ملاقات کی اور مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہنے پر لیڈر شپ کا شکریہ ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق صنم جاوید اور ان کے اہل خانہ نے سیکرٹری جنرل اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی، عمر ایوب نے صنم جاوید کو رہائی پر مبارکباد دی، اس موقع پر اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ پوری پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آپ کی قربانیوں کی معترف ہے، آپ نے مشکل ترین حالات کا بہادری سے مقابلہ کیا، پارٹی کا ہر کارکن آپ کی اس بہادری کا معترف ہے، آپ کے اہل خانہ نے 14 ماہ تک قربانی دی، مشکل وقت سہا، آپ کے بہترمستقبل کے لئے دعا گو ہوں۔
دوسری جانب صنم جاوید کا کہنا تھا کہ پارٹی نے جو عزت دی اس پر لیڈر شپ کی شکرگزار ہوں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نظریے کے مطابق حق اور سچ کیلئے جہدو جہد جاری رکھوں گی، لیڈرشپ مشکل وقت میں میرے ساتھ کھڑی رہی اس پر شکرگزار ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی
واضح رہے کہ صنم جاوید ایک مشہور سوشل میڈیا ایکٹویسٹ اور پی ٹی آئی کی سرگرم کارکن ہیں، 9 مئی واقعات کے مقدمات میں وہ 14 ماہ جیل کاٹ کر رہا ہوئی ہیں۔