(اشرف خان)معاشی استحکام کیلئے حکومتی اقدامات تاحال بے سود ثابت ،روپے کی قدر میں کمی کا سلسلہ نہ رک سکا۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں آج امریکی ڈالر 6 پیسے مہنگا ہو کر 278.11 روپے سے بڑھ کر 278.17 روپے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.50 روپے پر برقرار رہا ، یورو96 پیسے مہنگا ہوکر 305.53 روپے ،برطانوی پاونڈ 58 پیسے مہنگا ہوکر 363.57 روپے کا ہو گیا، یو اے ای درہم 3 پیسے کمی سے 76.30 روپے اور سعودی ریال ایک پیسے کمی سے 74.51 روپے پر آگیا۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ، 100 انڈیکس میں 684 پوائنٹس کے اضافے سے کاروبار کا اختتام ہوا ، 100 انڈیکس 81ہزار 839 کی نئی بلند ترین سطح پر کاروبار کا اختتام ہوا ،
آج 25 ارب روپے مالیت کے 47 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔