ملک میں کتنے فیصد افراد کنوارے ؟طلاق یافتہ افراد کی تعداد کتنی ہے ؟ادارہ شماریات کے حیران کن انکشاف

Jul 18, 2024 | 18:31:PM
ملک میں کتنے فیصد افراد کنوارے ؟طلاق یافتہ افراد کی تعداد کتنی ہے ؟ادارہ شماریات کے حیران کن انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ادارہ شماریات پاکستان نے ملک کی ساتویں اور پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے تفصیلی نتائج جاری کر دیئے ہیں جن میں حیران کن انکشاف کیے گئے ہیں ۔

ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شادی شدہ افراد کی شرح 65.97 فیصد ہے جبکہ 29.75 فیصد افراد  کنوارے ہیں ، بیواؤں کی شرح 3.78 فیصد، طلاق یافتہ افراد کی شرح 0.35 جبکہ علیٰحدگی اختیار کرنے والے افراد کی شرح 0.15 فیصد ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے 79 فیصد افراد 40 سال سے کم عمر کے ہیں، 40.56 فیصد آبادی 15 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے، 15 سے 29 سال کی عمر والوں کی آبادی 26 فیصد جبکہ کل آبادی کا 79 فیصد 40 سال سے کم عمر والے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں : ڈالر مزید مہنگا، یورو اور پاؤنڈ نے بھی روپے کی درگت بنا دی