آرمی چیف سید عاصم منیر دنیا کے 500 بااثر ترین مسلمانوں میں شامل

Jul 18, 2024 | 19:03:PM
آرمی چیف سید عاصم منیر دنیا کے 500 بااثر ترین مسلمانوں میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) آرمی چیف سید عاصم منیر کا نام دنیا کے 500 بااثر ترین مسلمانوں میں شامل کیا گیا ہے۔

رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹر نے ’دی مسلم 500‘ میگزین میں سب سے زیادہ بااثر مسلمانوں کی تازہ ترین درجہ بندی شیئر کی ہے اور اس باوقار فہرست میں پاکستان کے اعلیٰ ترین جنرل، کئی سیاستدان اور بااثر افراد شامل ہیں،جنرل عاصم منیر منیر نے نومبر 2022 میں 0.6 ملین کی فوج کا چارج سنبھالا جب جنرل قمر جاوید باجوہ 6 سالہ مدت ملازمت کے بعد ریٹائر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : ڈالر مزید مہنگا، یورو اور پاؤنڈ نے بھی روپے کی درگت بنا دی