بابراعظم عبید شاہ کی تیزگیندیں کھیلنے سے قاصر، ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل 

Jul 18, 2024 | 19:42:PM
بابراعظم عبید شاہ کی تیزگیندیں کھیلنے سے قاصر، ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کے کپتان بابر  اعظم کافی عرصے سے خراب فارم کے باعث تنقید کی زد میں ہیں لیکن  مسلسل محنت کے باوجود وہ فارم بحال نہیں کر سکے یہی وجہ ہے کہ بنگلا دیش کیخلاف سیریز کیلئے لگائے کیمپ  میں فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بھائی عبید شاہ کی گیندیں کھیلنے سے قاصر رہے ۔

تفصیلات کے مطابق  سوشل میڈیا پر بابراعظم کی نیٹ پریکٹس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابراعظم فاسٹ بولر عبید شاہ کیخلاف بیٹنگ کررہے ہیں تاہم وہ انکی اِن سوئنگ ڈیلیوریز سے پریشان ہیں جبکہ شارٹ بال انکے جسم پر لگی جس سے واضح ہورہا ہے کہ وہ تاحال فارم حاصل نہیں کرسکے ہیں،ٹی20 ورلڈکپ میں کپتانی اور بیٹنگ ایوریج کے باعث بابراعظم شدید تنقید کی زد میں ہیں کیونکہ انکی حالیہ کارکردگی نہایت مایوس کن رہی ہے،میگا ایونٹ کے 4 میچز میں بابراعظم محض 4 میچز میں تقریباً 100 کے اسٹرائیک ریٹ سے 122 رنز بناسکے تھے۔