پنجاب حکومت کا سرکاری ہسپتالوں میں 3 ہزار نرسز بھرتی کرنے کا فیصلہ 

Jul 18, 2024 | 20:30:PM

(24 نیوز) پنجاب حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں 3 ہزار نرسز بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن  نے ریکوزیشن پنجاب پبلک کمیشن کو بھجوا دی، درخواست کے متن کے مطابق 3 ہزار نرسز بھرتی کرنے کی منظوری حکومت سے لی گئی ہے، ان سیٹوں پر مستقل بنیاد پر نرسز کی بھرتی جلد کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامیہ یونیورسٹی میں کیمیکل دھماکہ، 6 افراد زخمی ،2 مکمل جھلس گئے

خیال رہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) اس حوالے سے اخبارات میں اشتہار دے گا، اوپن اور کوٹہ کی بنیاد پر نرسز کی بھرتی کی جائے گی۔

مزیدخبریں