ایکشن فلم ’مشن امپاسیبل8‘ کیلئے ٹام کروز کے نئے اسٹنٹ کی دھوم

Jul 18, 2024 | 22:19:PM
ایکشن فلم ’مشن امپاسیبل8‘ کیلئے ٹام کروز کے نئے اسٹنٹ کی دھوم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہالی ووڈ سپر سٹار اداکار ٹام کروز کے اپنی سیکوئل فلم ’مشن امپاسیبل8‘ کیلئے فضائی سٹنٹ نے سوشل میڈیا پر خوب چرچے کیے جا رہے ہیں۔

کرسٹوفر میکوائر کی ہدایت کاری میں فلم ’میشن امپاسیبل 8‘ کی شوٹنگ جاری ہے، یہ فلم 23 مئی 2025 کو ریلیز ہوگی، یہ فلم 2023 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ڈیڈ ریکنگ‘ کا دوسرا پارٹ ہے، اس فلم کی شوٹنگ کے دوران لی گئی تصاویر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں اورخوب وائرل ہو رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر مختلف تصاویر وائرل ہیں جس میں ٹام کروز کو ایک الٹے طیارے پر لٹکے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر!معروف لوک گلوکار انتقال کر گئے

قبل ازیں ’مشن امپاسیبل 7‘ میں ایک اسٹنٹ کو ٹام کروز نے اپنی زندگی کا سب سے خطرناک سین قرار دیا تھا، اس اسٹنٹ کے لیے انہوں نے 50 سکائی ڈائیونگ سیشنز میں شرکت کی اور 13 ہزار بار موٹرسائیکل سے چھلانگ لگائی تھی۔