پنجاب بار کونسل نے کورٹ فیس 500روپے کرنے پر ہڑتال کی کال دیدی

Jul 18, 2024 | 22:28:PM
پنجاب بار کونسل نے کورٹ فیس 500روپے کرنے پر ہڑتال کی کال دیدی
کیپشن: پنجاب بار کونسل، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)حکومت کی جانب سے کورٹ فیس 2روپے سے بڑھا کر 500روپے کرنے پر وکلانے  کل صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال کی کال دیدی۔

حکومت کے کورٹ فیس دو روپے سے بڑھا کر پانچ سو  روپے کرنے پر پنجاب بار کونسل نے ہڑتال کی کال دی،بار عہدیدار نے کہاکہ حکومت پنجاب نے کورٹ فیس ایکٹ میں ترمیم کرکے   ٹکٹ 2 روپے  سے بڑھا کر 500 روپے کردی ،پانچ سو روپے  فی ٹکٹ ریٹ مقرر کرنے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

بار عہدیدار نے کہاکہ  ترامیم کے ذریعے  ٹکٹ فیس بڑھانے سے سائلین ، عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ بڑھے گا،کورٹ فیس میں اضافے پر وکلاء کل بروز جمعہ المبارک کو پنجاب بھر میں مکمل عدالتی بائیکاٹ کریں گے ،پنجاب بار کونسل کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ  حکومت کورٹ فیس میں  اضافے کی  ترمیم کے مکمل شیڈول کو فوری واپس لے ۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے سابق رکن اسمبلی احاطہ عدالت سے گرفتار