روہت شرما کے بعد سوریا کمار یادیو بھارتی ٹی 20 ٹیم کے کپتان مقرر

Jul 18, 2024 | 23:04:PM
روہت شرما کے بعد سوریا کمار یادیو بھارتی ٹی 20 ٹیم کے کپتان مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹی 20 کرکٹ فارمیٹ کے لیے سوریا کمار یادو کو کپتان نامزد کر دیا گیا۔

 ٹی20 ورلڈ کپ کا فائنل جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما، سٹار بلے باز ویرات کوہلی اور آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا نے ٹی 20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد ٹی20 فارمیٹ میں بھارتی ٹیم کے لئے ہاردک پانڈیا کو کپتان بنائے جانے کی خبریں زیرِ گردش تھیں، لیکن اب بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ٹیم کی قیادت سوریا کمار یادیو کو سونپی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہاردک پانڈیا اور نتاسا سٹینکووچ کے راستے ہمیشہ کیلئے جدا ہو گئے، سوشل میڈیا پر اہم پیغام جاری کر دیا

آئی سی سی کی ایک پریس ریلز کے مطابق بھارت کی جانب سے سری لنکا کے دورے کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ٹی20 ٹیم کی قیادت روہت شرما کی بجائے سوریا کمار یادیو کریں گے جبکہ ون ڈے فارمیٹ کی قیادت روہت شرما ہی کریں گے۔