(ما نیٹرنگ ڈیسک)معروف پاکستانی کامیڈین رؤف لالہ کا کہنا ہے کہ متھیرا اور نادیہ خان ان سے ناراض ہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق کامیڈین رؤف لالہ اپنے ساتھی کامیڈین شکیل صدیقی کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے اور دوران شو میزبان کی جانب سے متھیرا اور نادیہ خان کی تصاویر دکھانے پر رؤف لالہ نے ایک انکشاف کیا۔
رؤف لالہ نے بتایا کہ میں اور متھیرا نجی ٹی وی پر نشر کیے جانے والے عید کے ایک شو میں گئے اور دوران شو میں نے میزبان ساحر لودھی کو مائیک سمیت سوئمنگ پول میں پھینک دیا تھا۔
ساحر لودھی کے سوئمنگ پول میں گرنے سے جو پانی اڑا وہ متھیرا پر بھی گیا اور ان کامیک اپ خراب ہوگیا جس سے وہ ناراض ہوگئیں۔رؤف لالہ کی گفتگو کے دوران اداکار شکیل صدیقی نے متھیرا کی تعریف کرتے ہوئے کہ وہ ایک صاف دل کی لڑکی ہیں۔
ماضی میں نادیہ خان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے رؤف لالہ کا کہنا تھا کہ نادیہ بھی خوامخواہ مجھ سے خفا رہتی ہیں، میں اور نادیہ ایک ایوارڈ شو کے لیے ملائیشیا گئے تھے اور اس دوران ریڈ کارپٹ پر ہماری کھٹ پٹ ہوگئی تھی۔نادیہ مجھے جانتی تھیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے مجھ سے پوچھا آپ کیاکرتے ہیں؟ میں نے نادیہ کے سوال پر جواب دیا کہ میں دروازوں پر رنگ کرتا ہوں اس کے بعد سے ہمارے تعلقات کچھ خراب ہیں۔مگر اب میں اس سے متعلق معذرت چا ہتا ہو ں۔
یہ بھی پڑھیں:اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ کی ساحلِ سمندر پر بنائی گئی ویڈیو وائرل