اداکارہ مہوش حیات نے ہاں کردی

Jun 18, 2021 | 00:40:AM

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ مہوش حیات نے ٹی وی ڈراموں کیلئے ہاں کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ فنکارہ نے برسوں کے انتظار کے بعد ہاں کردی۔ مہوش حیات ٹی وی ڈراموں میں واپسی کیلئے تیار ہو گئی ہیں۔

مہوش حیات نے گزشتہ کئی برسوں سے ٹی وی ڈراموں میں کام کرنا چھوڑا ہوا تھا۔ ان کی ساری توجہ فلموں پہ مرکوز تھی۔اس ضمن میں بتایا ہے کہ ممتاز اداکارہ مہوش حیات اپنے پرانے ہیرو ہمایوں سعید کے مقابل نظر آئیں گی۔ ڈرامے کی تکون میں مایا علی بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں