(24نیوز) ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو رن آؤٹ کرنے کی کوشش کے بعد ان سے معافی مانگ کر شائقین کرکٹ کے دل جیت لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ابو ظہبی میں کھیلے گئے، پی ایس ایل کے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیم مدمقابل تھیں، ٹاس جیت کر میچ میں ملتان سلطانز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 184 رنز کا مشکل ٹارگٹ دیا، جسے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پورا کرنے میں ناکام رہی اور ملتان سلطانز نے یہ میچ 110 رنز کے بڑی مارجن سے اپنے نام کیا۔
پی ایس ایل میں کرکٹرز کی جانب سے میچ کے دوران مختلف اشارے، شرارتیں اور انداز شائقینِ کرکٹ کے دل کو چھو جاتے ہیں، اسی لیے کہتے ہیں کہ پی ایس ایل کوئی بھی جیتے جیت پاکستان کی اور کرکٹ کی ہی ہونی ہے۔
گزشتہ روز کے میچ میں بھی ایسے ہی دل کو چھو جانے والے لمحات دیکھنے میں آئے کہ جب چوتھے اوور کی چوتھی گیند پر شاہنواز دھانی نے کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو رن آؤٹ کرنے کی کوشش کی، رن آؤٹ کرنے میں تو شاہنواز دھانی ناکام رہے لیکن سینئر کھلاڑی کی عزت میں انہوں نے سرفراز احمد سے معذرت خوانہ انداز میں ہاتھ لہرا کر معافی مانگی جس کے جواب میں سرفراز بھی مسکرا دیئے، شائقین کرکٹ نے میچ میں اس لمحے کو اپنا فیورٹ لمحہ قرار دیتے ہوئے دھانی کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی کرکٹرحسن علی اور شاداب خان کی دلچسپ ویڈیو وائرل