(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ آف کینیڈا میں پہلے مسلم جج کے طور پر نامزد ہونے والے محمود جمال یکم جولائی کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ محمود جمال سپریم کورٹ کا ایک قیمتی اثاثہ ہوں گے،کینیڈا میں نظامی نسل پرستی سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ذرائع کے مطابق محمود جمال کینیڈا میں پہلے مسلم جج ہیں،جبکہ 2019ء میں اونٹاریو اپیل کورٹ میں جج بنے تھے۔
خیال رہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سپریم کورٹ آف کینیڈا میں پہلا مسلم جج محمود جمال کونامزد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہنواز دھانی نے شائقین کے دل جیت لیے