(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی اداکارہ اور جرمن ماڈل ایویلن شرما خفیہ شادی کے بعد اب آسٹریلیا میں ہنی مون منارہی ہیں ۔ اداکارہ نے اپنے پرمسرت لمحات کی تصاویر شئیر کی ہیں۔
بھارتی نجی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کےمطابق اداکارہ ایویلن شرما نے گزشتہ 15 مئی کو ڈاکٹر تشان بھنڈی سے شادی کی ہے ۔ اداکارہ ان دنوں آسٹریلیا کے ایک شاندار ریزورٹ میں ہنی مون منارہی ہیں ۔ ایویلن شرما نے 2013 میں ایان مکھرجی کی فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ سے بالی ووڈ میں اداکاری کا آغاز کیا تھا۔ کورونا وبا کے درمیان ایویلن شرما نے گزشتہ ماہ ڈاکٹر تشان بھنڈی سے انتہائی سادگی سے شادی کی ۔
ان دنوں یہ جوڑا آسٹریلیا کے ہیملٹن آئی لینڈ پر موجود ایک خوبصورت لگژری ریزورٹ میں ہنی مون منارہا ہے ۔ ایویلن شرما نے انسٹاگرام پر کئی تصاویر شیئر کی ہیں ۔
آسٹریلیا کے ہیملٹن آئس لینڈ گولف کلب سے تقریبا تین کلو میٹر کی دوری پر قالیہ ریزورٹ ہے ۔ اسی ریسورٹ میں ایویلن اور تشان ٹھہرے ہوئے ہیں، اس لگژری ریزورٹ میں نہ صرف نظارہ اچھا ہے بلکہ یہاں پر طرح طرح کی سہولیات بھی موجود ہیں ۔
اس ریزورٹ میں ایک رات گزارنے کی قیمت بھی کم نہیں ہے۔ ریزورٹ میں ایک رات ٹھہرنے کیلئے دو لاکھ روپے کے قریب ادا کرنے ہوتے ہیں ۔ ایویلن کے شوہر تشان بھنڈی بھارتی نژاد ہیں اور آسٹریلیا میں رہتے ہیں ۔ تشان پیشہ سے ایک ڈینٹل سرجن ہیں ۔ایویلن شرما اور ڈاکٹر تشان پہلی مرتبہ 2018 میں ملے تھے ۔ تقریبا ایک سال کی دوستی کے بعد تشان نے ایویلن کو پرپوز کیا تھا ۔ایویلن شرما نے ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ کے بعد ’میں تیرا ہیرو‘ ، ’یاریاں‘ اور’ کچھ کچھ لوچا ہے‘ جیسی فلموں میں کام کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: فرحان اختر کی فلم ’طوفان‘ 16 جولائی کو ریلیز ، ٹریلر جاری