اووربلنگ کی روک تھام کے میگا پراجیکٹ نظر انداز

Jun 18, 2021 | 12:08:PM
اووربلنگ کی روک تھام کے میگا پراجیکٹ نظر انداز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی حکومت نے صارفین کے بجلی کے بلوں میں اووربلنگ کی روک تھام کے میگا پراجیکٹ کو نظر انداز کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تیس ارب روپے کے منصوبے کے لئے صرف پندرہ کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ایڈوانس میٹرنگ انفراسٹرکچر کے نام سے شروع ہونے والا منصوبہ صرف فائلوں تک محدود ہو گیا ،لاہور کے سینٹرل اور ساؤتھ سرکل کے صارفین کے لئے پراجیکٹ بنایا گیا تھا سمن آباد، ٹاون شپ، رائیونڈ، اقبال ٹاؤن کے صارفین کو فائدہ ہونا تھا کینٹ، ڈیفنس، کوٹ لکھپت اور ملحقہ علاقوں میں منصوبہ کے تحت کام ہونا تھا ۔

منصوبے میں جدید کنٹرول روم بنا کر صارفین کو بلنگ کی جانی تھی بجلی چوری کی مانیٹرنگ بھی کنٹرول روم سے ہونی تھی ،تین سال قبل شروع ہونے والے منصوبہ پر آٹھ کروڑ لگ گئے۔ کام کوئی بھی نہ ہوا ،منصوبے کو یو ایس ایڈ کے تعاون سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا ،چوبیس ارب یو ایس ایڈ جبکہ چھ ارب وفاقی حکومت نے ادا کرنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    محکمہ تعلیم کا پہلی سے آٹھویں جماعت تک امتحانات لینے کا فیصلہ