سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ،ایک تولہ سونا 1900 روپے سستا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)صرافہ بازار ایسوسی ایشن نےکہا ہے کہ سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی،
تفصیلات کے مطابق صرافہ بازار ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 57 ڈالر سستا ہوکر 1798 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ،ایک تولہ سونا 1900 روپے سستا ہوگیا ،ایک تولہ سونا سستاہوکر 1 لاکھ 7ہزار 700 روپے کا ہوگیا ،خیال رہے کہ 10 گرام سونا 1629 روپے سستاہوکر 92335 روپے کا ہوگیا،اس طرح سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی۔جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
ذرائع کے مطابق ایک تولہ چاندی 10 روپے کمی سے 1450 روپے کی ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: انجینئرنگ کونسل نے وزارت سائنس کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے،اپنوں کی بھرتی جاری