اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکلاء کے معطل لائسنس بحال کر دیئے

Jun 18, 2021 | 13:05:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکلاء کے معطل لائسنس بحال کر دیئے
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وکلاء کے معطل لائسنس بحال کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ وکیل شعیب شاہین کی 90 روز میں کمپلینٹ نہ بھیجنے پر مس کنڈکٹ کی کارروائی غیرموثر ہونے کی دلیل درست نہیں۔قانون میں 90 روز کے اندر کمپلینٹ بار کونسل کو بھیجنے کا ذکر نہیں۔ عدالتی حکم کے مطابق ماضی میں انفرادی طور پر وکلاء کی جانب سے ایسے واقعات سامنے آئے۔عدالت کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے وکلاء کی اتنی تعداد کی طرف سے اس طرح کے واقعے کی مثال نہیں ملتی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا ہے کہ ریگولیٹر کی جانب سے اس واقعے میں ملوث وکلاء کے خلاف کارروائی کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملے میں ملوث 21 وکلاء کے لائسنس معطل کر دیئے گئے تھے، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا تھا کہ چند وکلاء کی وجہ سے سارے وکلاء بدنام ہوئے، ملوث وکلاء کوسزا ضرور ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آج سندھ،شمال مشرقی بلوچستان، خیبر پختونخوا اورجنوبی پنجاب میں بارش کا امکان