لاہور شہر میں  ویکسین کی پہلی ڈوز کی قلت برقرار 

Jun 18, 2021 | 13:20:PM

(24 نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے شہر میں ویکسین کی پہلی ڈوز کی قلت برقرار، ویکسین کم ہونے کی وجہ سے صرف 3  سینٹرز پر پہلی ڈوز لگائی جارہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق لاہور شہر میں ویکسین کی پہلی ڈوز کی قلت کے باعث صرف ایکسپوسینٹر، مینار پاکستان اور پی کے ایل آئی میں ویکسین لگائی جارہی ہے، ویکسین کم ہونے کی وجہ سے لاہور کے سب سے بڑے ویکسینیشن سینٹر ایکسپو کے اوقات کار کم کردئیے گئے، اس سے قبل ایکسپو سینٹر 24 گھنٹے فنکشنل تھا، نئے اوقات کار صبح 8 سے رات 8 بجے تک کردئیے گئے ۔

ذرائع کے مطابق شہر میں ویکسین کی نئی کھیپ 19 تاریخ کو پہنچے گی اور نئی کھیپ پہنچنے کے بعد دوبارہ سے ایکسپو سنٹر  کو 24 گھنٹے ویکسین کے لئے فنکشنل کردیا جائے گا.

یہ بھی پڑھیں:  کورونا ویکسین کی قلت، کراچی شہر  کے بیشتر ویکسینیشن سینٹرز  بند

مزیدخبریں