وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی گورنر ہاؤس آمد

Jun 18, 2021 | 13:54:PM

(24نیوز)وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور نئے مالی سال کے بجٹ میں فلاح عامہ کے اقدامات پر تبادلہ خیال،کورونا کی صورتحال اور ویکسی نیشن کے عمل کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبے کے عوام کیلئے بہترین بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مبارکباد دی،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آب پاک اتھارٹی کے تحت عوام کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی کاوشوں کو سراہا،وزیراعلیٰ اور گورنر کا پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسوں میں کمی پر اطمینان کا اظہارکیا،دونوں رہنماؤں نے عوام سے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد جاری رکھنے کی اپیل کی ہے،کورونا ویکسین کی کمی دور کرنے کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھانے پر اتفاق،انہوں نے  کہا کہ مل کر صوبے کے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔
عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی سازشی سیاست دم توڑ چکی،منفی سیاست کا مقابلہ عوامی خدمت سےکیا ہے اور کرتے رہیں گے،صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات میں خلل برداشت نہیں کیا جائے گا،انتشار اور مایوسی پھیلانے والے عناصر کبھی کامیاب نہیں ہو ں گے،شوبازی کا دور گزر چکا، اب صرف عوام کی خدمت پر فوکس ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت نے تاریخ ساز سالانہ ترقیاتی پروگرام دیا ہے،پنجاب ترقی کے نئے دور میں داخل ہو چکا ہے،ہر علاقے کیلئے یکساں فنڈز مختص کئے ہیں۔

چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے عوام، صنعتکار، محنت کش، ملازم اور کسان دوست بجٹ پیش کرکے ہر طبقے کو ریلیف دیا ہے،ہر ضلع کیلئے علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج پنجاب حکومت کا شاندار اقدام ہے،عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے،اپوزیشن نے پہلے دن سے حکومت کے خلاف محاذ بنایا اور ہمیشہ ہزیمت اٹھائی،اپوزیشن جماعتوں کو ملک کے وسیع تر مفاد میں سوچنا اور عمل کرنا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں:    اپوزیشن لیڈر کا سپیکر قومی اسمبلی کو خط

مزیدخبریں