سپورٹس بورڈ کے دروازے کھلاڑیوں کے لئے کھولنے کا فیصلہ

Jun 18, 2021 | 15:17:PM

(24نیوز)کورونا کا زور ٹوٹ گیا، سپورٹس بورڈ کے دروازے کھلاڑیوں کے لئے کھولنے کا فیصلہ۔

تفصیلات کے مطابق پہلے مرحلے میں 21جون سے جاگنگ ٹریک ،ٹینس اور ہاکی کے گرائونڈ کھلاڑیوں کیلئے کھولے جائینگے،دوسرے مرحلے میں 28جون سے بیڈمنٹن ،سکوائش کے کھیل ،فٹنس جم بحال ہونگے ،تیسرے مرحلے میں فٹ بال کے گرائونڈ کو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمددرآمد کیا جائے گا ،کسی بھی اتھلیٹ کو بغیر ماسک کے اجازت نہیں ہونگی ۔

واضح رہے کسی کو گلے ملنے اور ہاتھ ملانے کی اجازت نہیں ہوگی ، کھانسی ،گلے خراب اور سانس کے مریضوں کو بھی داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ،سپورٹس بورڈ میں کسی کو بھی گروپ کی صورت میں اکٹھے ہونے پر مکمل پابندی ہوگی،کسی بھی قسم کے مہمان کو بھی سپورٹس بورڈ کے داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی گورنر ہاؤس آمد

مزیدخبریں