(24نیوز) ذرائع کے مطابق پچھلے اڑتالیس گھنٹوں میں پندرہ سے زائد پاکستانیوں کو روسی حکام کی جانب سے تحویل میں لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایئرپورٹ پر حکام نے پاکستانیوں کو جعلی فین آئی ڈی کے شعبے میں روکا، بیشتر پاکستانی اصلی فین آئی ڈی پر یورو کپ دیکھنے روس پہنچے تھے۔ترجمان وزارت خارجہ زاہد حفیظ نے پاکستانیوں کو روس میں پیش آنے والی مشکلات کی تصدیق کر دی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو پیش آنے والے مسئلے سے آگاہ ہیں، روس میں پاکستانی ایمبیسی حکام اس معاملے پر روسی وزارت خارجہ سے رابطے میں ہیں،زاہد حفیظ چوہدری نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں بھی وزرات خارجہ نے روسی سفارتخانہ سے یہ معاملہ اٹھایا ہے، امید ہے اس معاملے کو جلد خوش اسلوبی سے حل کرلیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: رواں سال بیرونی سرمایہ کاری میں کتنا اضافہ ہوا؟