(24 نیوز) صوبہ بھر میں چلنے والی اوبر اور کریم کو گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ جمع کرانے ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں اوبر اور کریم کی گاڑیوں کی رجسٹریشن کی جائے گی جبکہ اوبر اور کریم کو گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ بھی جمع کرانے ہونگے۔
پنجاب حکومت کو اوبر اور کریم کو ایک نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے،اوبر اور کریم کے ڈرائیوروں کی سیکیورٹی کلیرنس بھی کرائی جائے گی،سیکرٹری ٹرانسپورٹ سید علی مرتضی نے یہ سمری وزیر اعلی کو ارسال کر دی ہے۔
یاد رہے کہ کریم اور اوبر جیسی دو بڑی سروسز اس وقت کام کررہی ہیں اور لگ بھگ جہاں بھی یہ کام کررہی ہیں اس شہر میں ہر جگہ ان کو طلب کیا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میرا پسندیدہ سیاستدان کون ہے ؟ اداکارہ نمرہ نے بتا دیا