ن لیگ کو بڑا جھٹکا ، اہم ترین رہنما پی ٹی آئی میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک ) انتخابات سے قبل آزاد کشمیر کابینہ کے اہم رکن سردار میر اکبر خان نے اپنی جماعت مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سردار میر اکبر خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سینیٹر سیف اللہ نیازی اور وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور سے ملاقات کی۔اس موقع پر میر اکبر خان نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور پی ٹی آئی کے منشور پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا اعلان کیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لئے 25 جولائی کو ہونے والے انتخابات کے لئے سردار میر اکبر خان کو ایل اے 16 باغ سے امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت کا اوبراور کریم کے حوالے سے بڑا فیصلہ