بلوچستان کا بجٹ پیش نہ ہو سکا ۔۔ اپوزیشن نے گیٹ کو تالے لگا دیئے۔۔شدید ہنگامہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بلوچستان اسمبلی میں بجٹ اجلاس سے قبل اپوزیشن اراکین نے ایوان کے چاروں گیٹ تالے لگا کر بند کردیئے۔ پولیس حکام بھی تالے کھلوانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔ اپوزیشن اراکین اور پولیس میں تلخ کلامی اور دھکم پیل ، حکومت کے خلاف نعرے بازی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس تاحال شروع نہ ہوسکا، اجلاس کا انعقاد چار بجے ہونا تھا۔ بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں اپوزیشن اراکین اور پولیس آمنے سامنے آ گئے، بی این پی کے رکن احمد نواز اسمبلی میں داخل ہو رہے تھے تو پولیس کی جانب سے انہیں روکا گیا جس پر پولیس اور اپوزیشن اراکین میں تلخ کلامی اور دھکم پیل شروع ہو گئی۔
اجلاس میں تاخیر کی وجہ یہ سامنے آئی ہے کہ اپوزیشن اراکین کا اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج جاری ہے اور اراکین نے اسمبلی کے مین گیٹ پر احتجاجی کیمپ لگا کر دھر نا دے رکھا ہے۔اپوزیشن اراکین نے پولیس کے رویئے کے خلاف اسمبلی بلڈنگ کے انٹری پوائنٹ پر بیٹھ کر احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔
بلوچستان اسمبلی کی اپوزیشن جماعتیں بجٹ میں انکے حلقوں کو نظر انداز کرنے پر سراپا احتجاج ہیں اور متحدہ اپوزیشن کا بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ گزشتہ چار روز سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مظاہرین سے مذاکرات کے لئے پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کو بڑا جھٹکا ، اہم ترین رہنما پی ٹی آئی میں شامل