وزیراعلیٰ بلوچستان کی اسمبلی آمد، اپوزیشن ارکان کا حملہ، بوتلیں اور جوتے پھینک مارے گئے

Jun 18, 2021 | 19:14:PM
وزیراعلیٰ بلوچستان کی اسمبلی آمد، اپوزیشن ارکان کا حملہ، بوتلیں اور جوتے پھینک مارے گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعلیٰ جام کمال کی بلوچستان اسمبلی آمد پر اپوزیشن احتجاج میں شدت آگئی، اپوزیشن ارکان نے جام کمال پر حملہ کردیا، اپوزیشن ارکان نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی طرف بوتلیں اور جوتے پھینکے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس تاحال شروع نہ ہوسکا، اجلاس کا انعقاد چار بجے ہونا تھا۔ بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں اپوزیشن ارکان اور پولیس آمنے سامنے آ گئے، بی این پی کے رکن احمد نواز اسمبلی میں داخل ہو رہے تھے تو پولیس کی جانب سے انہیں روکا گیا جس پر پولیس اور اپوزیشن ارکان میں تلخ کلامی اور دھکم پیل شروع ہو گئی۔

 اجلاس میں تاخیر کی وجہ یہ سامنے آئی ہے کہ اپوزیشن ارکان کا اسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج جاری ہے اور ارکان نے اسمبلی کے مین گیٹ پر احتجاجی کیمپ لگا کر دھر نا دے رکھا ہے۔اپوزیشن ارکان نے پولیس کے رویئے کے خلاف اسمبلی بلڈنگ کے انٹری پوائنٹ پر بیٹھ کر احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ بلوچستان اسمبلی کی اپوزیشن جماعتیں بجٹ میں انکے حلقوں کو نظر انداز کرنے پر سراپا احتجاج ہیں اور متحدہ اپوزیشن کا بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ گزشتہ چار روز سے جاری ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اسمبلی پہنچ گئے،وزیراعلیٰ جام کمال کی آمد پر اپوزیشن احتجاج میں شدت آگئی ،وزیراعلیٰ بلوچستان پر اپوزیشن ارکان نے حملہ کردیا،اپوزیشن ارکان نے وزیراعلیٰ جام کمال کی طرف بوتلیں اور جوتے پھینکے،وزیراعلیٰ جام کمال کو پولیس حصار میں بلوچستان اسمبلی پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا بجٹ پیش نہ ہو سکا ۔۔ اپوزیشن نے گیٹ کو تالے لگا دیئے۔۔شدید ہنگامہ