(24 نیوز )برطانیہ نے قبوضہ بیت المقدس کومقبوضہ علاقہ قرار دیا ہے جس پرصہیونی ریاست نے برطانیہ سے سخت احتجاج کیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بتایا گیا کہ بیت المقدس شہر میں پیدا ہونے والی ایک اسرائیلی خاتون اپنے برطانوی پاسپورٹ کی تجدید کرنے گئی تھی۔ اسرائیلی خاتون نے اس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب اسے معلوم ہوا کہ بیت المقدس کو برطانیہ کی طرف سے مقبوضہ علاقہ قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایسے لگتا ہے کہ اس میدان میں ایک نئی پالیسی نظر آ رہی ہے۔ ماضی کے برعکس برطانیہ نے بیت المقدس کومقبوضہ علاقہ قرار دیا ہے۔اسرائیلی خاتون لندن میں اسرائیل کے سفیر کے پاس گئی۔ اسرائیلی سفیر نے برطانوی دفتر خارجہ سے اس معاملے پر وضاحت طلب کی اور احتجاج کیا۔ برطانوی دفترخارجہ نے جواب دینے کے لئے ایک دن کی مہلت مانگ لی۔
یہ بھی پڑھیں۔راکھی ساونت کی ویکسین لگوانے کے دوران گانا گانے کی ویڈیو وائرل
برطانیہ نے بیت المقدس کو مقبوضہ علاقہ قرار دیا۔۔ اسرائیل کا سخت احتجاج
Jun 18, 2021 | 20:07:PM