جوائنٹ اکاﺅنٹ رکھنے والے ریٹائرڈ اساتذہ کی پنشن روکنے کا حکم 

Jun 18, 2021 | 20:07:PM
جوائنٹ اکاﺅنٹ رکھنے والے ریٹائرڈ اساتذہ کی پنشن روکنے کا حکم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)جوائنٹ  اکاونٹ رکھنے والے ہزاروں ریٹائرڈ اساتذہ کو جون کی پنشن جاری نہیں ہوگی ۔پنشن روکنے کا حکم جاری کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے پنشن کے حصول کیلئے اساتذہ کو انفرادی اکاونٹ کھولنے کا حکم دے دیا اور کہا ہے کہ جوائنٹ پنشن اکاؤنٹ رکھنے والے ہزاروں ریٹائرڈ اساتذہ کو جون کی پنشن جاری نہیں ہوگی۔
 انفرادی اکاؤنٹ نہ رکھنے والے اساتذہ کو جون کی پنشنز جاری نہیں ہونگی، ڈی پی آئی سیکنڈری کے مطابق ریٹائرڈ اساتذہ فوری طور پر اپنا انفرادی اکاؤنٹ بنوائیں تاکہ انکی پنشن بروقت ادا ہوسکے،مزید معلومات کیلئے اساتذہ متعلقہ اتھارٹیز سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کے فراڈ کی داستانیں۔۔ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے