بجلی صارفین کے لئے اچھی خبر۔۔ فی یونٹ کتنی سستی ہو گی ؟ جانئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 12 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا بجلی قیمت میں کمی کی درخواست پر 29 جون کو سماعت کرے گا۔ مئی میں 13 ارب یونٹ بجلی پیدا کی گئی، مئی میں ریفرنس فیول لاگت 5 روپے 93 پیسے فی یونٹ رہی۔
بجلی کی پیداواری لاگت 5 روپے 70 پیسے فی یونٹ رہی ، مئی میں پانی سے 26.64،کوئلے سے 20.13 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ مہنگے فرنس آئل سے 5.93 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
مقامی گیس سے 11.18 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 21.74 فیصد پیدا کی گئی، ایٹمی ذرائع 9.70 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:جوائنٹ اکاﺅنٹ رکھنے والے ریٹائرڈ اساتذہ کی پنشن روکنے کا حکم