میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)محکمہ تعلیم سندھ نے 5 جولائی سے میٹرک کے امتحانات لینے کافیصلہ کیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کی سٹیرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں 5 جولائی سے میٹرک کے امتحانات لینے کا فیصلہ کیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ،اسکے علاوہ بارہویں جماعت کے امتحانات 26 جولائی سے لینے کا فیصلہ کیا ہے اور ساتھ ساتھ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
امتحانات کو دورانیہ ایک گھنٹہ کردیا گیا ہے جو پہلے 3 گھنٹے سے دو کیا گیا تھا پھر تبدیل کردیا گیا ،نویں کے امتحانات میٹرک کے فوری لئے جائیں گے اور گیارہویں کے امتحانات بارہویں کے فوری بعد ہونگے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی صارفین کے لئے اچھی خبر۔۔ فی یونٹ کتنی سستی ہو گی ؟ جانئے