تحریک انصاف کے رہنما کی 15 سالہ لڑکے سے زیادتی

Jun 18, 2021 | 22:42:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کراچی کے مقامی رہنما کو 15 سالہ لڑکے سے زیادتی کرتے ہوئے علاقہ مکینوں نے پکڑ لیا، تسلی بخش دھلائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

تحریک انصاف قیوم آباد کے مقامی رہنما کو ایک لڑکے کیساتھ زیادتی کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ملزم پر 15 برس کے لڑکے کیساتھ زیادتی کا الزام ہے۔"

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی رہنما کو پولیس کے حوالے کرنے سے پہلے اس کی تسلی بخش دھلائی کی ہے۔ تصاویر میں پی ٹی آئی رہنما کے کپڑوں پر خون اور سر پر بندھی پٹیاں واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میٹرک اور انٹر کے امتحانات کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری

مزیدخبریں