سیالکوٹ ضمنی الیکشن: سابق ایم پی اے تحریک انصاف کے امیدوار کے حق میں دستبردار

Jun 18, 2021 | 22:55:PM
سیالکوٹ ضمنی الیکشن: سابق ایم پی اے تحریک انصاف کے امیدوار کے حق میں دستبردار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)سیالکوٹ کے حلقہ پی پی38کے ضمنی الیکشن میں معروف سیاسی شخصیت و سابق ایم پی اے طاہر محمود ہندلی تحریک انصاف کے امیدوار کے حق میں دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے ہیں،طاہر محمود ہندلی نے یہ اعلان وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات میں کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے سیالکوٹ کی معروف سیاسی شخصیت و سابق ایم پی اے طاہر محمود ہندلی نے ملاقات کی اور وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے حلقہ پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا اور ساتھ ہی اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔
طاہر محمود ہندلی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار کو مکمل سپورٹ کرتے ہیں،علاقے کی ترقی کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار کی کامیابی ضروری ہے،ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب @UsmanAKBuzdar سے سیالکوٹ کی معروف سیاسی شخصیت و سابق MPA طاہر محمود ہندلی کی ملاقات


وزیر اعلی عثمان بزدار نے طاہر محمود ہندلی کی پارٹی میں شمولیت پرخیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار کے حق میں دستبرداری پر طاہر محمود ہندلی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف صرف عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے،وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف پاکستان کی مضبوط ترین جماعت ہے،ضمنی الیکشن میں عوام شفاف اور ایماندار امیدوار کو کامیاب کرائیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول سیلفیاں بنوانے میں مصروف۔۔ سکولوں میں کتے گھوم رہےہوتے ہیں۔۔شبلی فراز