کیا آئمہ بیگ اور شہبازشگری کی منگنی ختم ہو گئی؟ 

Jun 18, 2022 | 01:08:AM
گلوکارہ آئمہ بیگ، شہباز شگری، منگنی ختم ہو گئی؟
کیپشن: آئمہ بیگ اور شہباز شگری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کیا پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی منگنی ختم ہو گئی؟اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ نے سوالات کھڑے کر دیئے۔
پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اوراداکارشہباز شگری نے کافی عرصہ سے منگنی کر رکھی ہے اور جلد شادی کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں تاہم سوشل میڈیا پروائرل پوسٹ نے ان کے مداحوں کو پریشان کردیا ہے۔
وائرل پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ گلوکارہ آئمہ بیگ اور ان کے منگیتر شہباز شگری نے انسٹاگرام سے ایک دوسرے کیساتھ تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیںجس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف رائے کا اظہار کیا جا رہاہے ۔
واضح رہے کہ آئمہ بیگ اور شہباز شگری کی جوڑی کو شوبز شخصیات اور سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جاتا ہے،دونوں کے سوشل میڈیاپر مداحوں کی تعداد بھی خوب ہے، اس کے علاوہ دونوں مختلف ایونٹ میں ایک ساتھ بھی شریک ہوتے رہے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Jaago TV (@jaago.tv)

یہ بھی پڑھیں: اقرا عزیز اپنے لباس کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں