ہیلتھ کارڈ پروگرام ختم ہوگا یا نہیں ؟ پنجاب حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

Jun 18, 2022 | 10:42:AM

(ویب ڈیسک) سردار اویس لغاری نے کہا ہے کہ اگر غریب متوسط طبقے کیلئے سبسڈی پروگرم نہ دیتے تو 800 ارب کا ترقیاتی بجٹ دینا تھا۔

ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے پنجاب حکومت کا موقف سامنے آگیا۔ انچارج و وزیر برائے خزانہ سردار اویس لغاری نے ملک احمد خان اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2018 سے قبل ہیلتھ کارڈ کا اقدام ہماری حکومت کا تھا، جسے سابق حکومت نے اپنے نام سے منسوب کرنے کی کوشش کی، اس مد میں تقریبا 50 سے 55 ارب حجم بڑھایا گیا ہے، جو لوگ علاج کرانے کے وسائل رکھتے ہیں، انہیں ہیلتھ انشورس نیٹ سے باہر نکالا جائے گا اور اس مد میں جو بثت ہوگی اس سے مزید بیماریوں کی کوریج کو بڑھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی قلت: سکول اور سرکاری دفاتر بند کرنے کا اعلان

سردار اویس لغاری نے مزید کہا کہ اگر عثمان بزدار وفاق کو پنجاب کے حصے کا نیٹ ہائیڈرل پرافٹ دینے کےلئے قائل نہیں کرسکے تو وہ اس کے جوابدہ ہیں، ہم پنجاب کے حقوق لینے کےلئے سنجیدہ ہیں اور اپنے حقوق لینے کی کوشش کریںگے، وفاق کے ذمے 55 ارب روپے واجب الادا ہیں، وفاق کے فیصلے کے مطابق پنشن میں 10 فیصد یکم اپریل سے ہوچکا ہے جبکہ 5 فیصد یکم جولائی سے کیا گیا ہے جو مجموعی طور پر 15 فیصد بنتا ہے۔

مزیدخبریں